15 جون 2009 - 19:30

ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ پیر کے دن تہران کا دورہ کریں گے۔

ترکی کے وزیر اعظم اپنے دو روزہ دورے کے دوران ایران کے صدر محمود احمدی نژاد ، نائب صدر ، پارلیمنٹ کے اسپیکر اور ایرانی وزیر خارجہ سے  دو طرفہ ، علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے ترکی کی پارلیمان کے 18 نمائندوں سمیت 200 اعلی اہلکار بھی اس سفر میں ترکی کے وزیر اعظم کے ہمراہ ہونگے ۔